سیاسی جماعتوں کی آزاد جموں و کشمیر رجسٹریشن غیر قانونی قرار

پی پی پی، پی ایم ایل(نواز)، پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر کی رجسٹریشن غیر قانونی قرار

ادھر، آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ریجنل الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے ریجنل چیپٹرز کی رجسٹریشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کردیا۔

چیف جسٹس صداقت حسین راجا، جسٹس میاں عارف حسین، جسٹس سردار محمد اعجاز اور جسٹس خالد رشید چوہدری پر مشتمل لارجر بینچ نے ان جماعتوں کی جانب سے حال ہی میں منتخب ہونے والے کونسلرز کو مخصوص نشستوں اور مقامی حکومتوں کے اداروں کے سربراہان کے انتخابات کے دوران پارٹی ڈسپلن کی مبینہ خلاف ورزی پر جاری کیے گئے ’شوکاز‘ نوٹس بھی منسوخ کر دیے۔

بینچ نے مسلم لیگ (نواز)، پی ٹی آئی اور پی پی پی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور نوٹ کیا کہ اگرچہ وہ دیگر شرائط کے علاوہ انٹرا پارٹی انتخابات سمیت لازمی طے شدہ معیار کو پورا کرنے میں ناکام رہے لیکن انہیں پہلے پارٹی میں عارضی اور پھر باقاعدہ رجسٹریشن رجسٹریشن دی گئی۔