لاہور: معروف گلوکار شرافت علی خان بلوچ تری خیلوی اور ان کے بھائی گلوکار انوار علی کی گاڑی نہر میں گرگئی جس کے سبب سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ افسوس ناک واقعہ میانوالی کے علاقے پکا گھنجیرہ کے قریب پیش آیا جہاں گلوکار شرافت علی خان بلوچ تری خیلوی کی گاڑی نہر میں جاگِری۔
گاڑی نہر میں گِرنے کے نتیجے میں گلوکار شرافت تری خیلوی اور اُن کے بھائی انوار علی سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ شرافت تری خیلوی اور ان کے ساتھی موسیقی پروگرام سے واپس گھر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آگیا۔