لاہور میں پولیس نے خاتون کو نابالغ بچی سمیت حوالات میں بند کردیا۔
وکیل کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کے دو سال پرانے کیس میں انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کو اس کی نابالغ بچی سمیت گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔
خاتون کے خلاف تھانہ وحدت روڈ میں مقدمہ 2021 میں درج ہوا تھا۔
مقدمہ خاتون اور ایک شخص پر دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج ہوا تھا۔
ویمن پولیس نے 506 بی کے مقدمہ میں خاتون کو گرفتار کرکے بچی سمیت حوالات میں بند کیا۔