ایرانی تیل کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام

لاہور: کسٹمز انٹیلیجنس نے ایرانی ڈیزل کی بھاری مقدار میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

آپریشن ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلیجنس فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر کیا گیا جبکہ آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان بشیر کلیر نے کی۔

ٹیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ صمد ہمدانی نے لیڈ کیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان بشیر کلیر نے کہا کہ آپریشن انٹیلیجنس بیورو اور پولیس کی معاونت سے کیا گیا، طویل ترین آپریشن 72 گھنٹے تک جاری رہا تھا۔

ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلیجنس حارث انصاری کے مطابق ایرانی آئل کے 35 ٹینکر پکڑ لیے، برآمد ایرانی ڈیزل اور پیٹرول کی مالیت 90 کروڑ سے زائد ہے۔