لاہور : منشیات اسمگل کرنے والا ڈرون زمین پر گر گیا پولیس نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کردیں

لاہور میں منشیات اسمگلنگ کے دوران ڈرون زمین پر گر گیا۔ پولیس نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔

پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے میں منشیات اسمگلنگ کرتے ہوئے ڈرون گرگیا۔

مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرون اور اس کے ساتھ لپٹی منشیات کو قبضے میں لیا۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔