ہنڈا کے بعد یاماہا نے بھی اپنی موٹر سائیکل ”YBR 125”کی نئی ریٹ لسٹ جاری کر دی۔
یاماہا کمپنی نے 2015 میں پاکستان کو موٹر سائیکل کی بڑی مارکیٹ تصور کرتے ہوئے روایتی ڈیزائنز کے برعکس وائے بی آر 125 ماڈل متعارف کرایا تھا۔
جسے موٹرسائیکل شائقین نے بےحدپسندکیاتھا،اس موٹرسائیکل نے اپنی ساکھ کو برقرار رکھا ہے۔
یاماہا وائے بی آر125 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اکتوبر 2023 میں نئی قیمت پاکستان میں 435,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ہنڈا 125 کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، 125 کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
ہونڈا 125 اپنے کم خرچ اور ری سیل کی وجہ سے ایک بہترین بائیک ہے، تاہم حالیہ برسوں میں اس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔