پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع مزید بڑھنے کا امکان

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 16 اکتوبر سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع میں 88 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے منافع میں 47 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز منافع میں فی لیٹر 41 پیسے اضافے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ او ایم سی اور ڈیلرز مارجن 16 ستمبر اور یکم اکتوبر کو بھی بڑھایا جا چکا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 6 روپے 94 پیسے منافع لے رہی ہیں۔

فی لیٹر پیٹرول پر ڈیلرز7 روپے 82 پیسے منافع لے رہے ہیں جبکہ فی لیٹر ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنی کا منافع 7 روپے 8 پیسے لاگو ہے، اس وقت فی لیٹر ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 7 روپے82 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔