عالمی شہرت یافتہ کافی چین ”اسٹار بَکس“ کے ایک سابق ملازم نے نوکری سے نکالے جانے پر کمپنی کی کافی بنانے کیلئے استعمال کی جانے والی خفیہ ریسیپیز (ترکیبیں) سوشل میڈیا پر شئیر کردیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے، اس سے قبل بھی اسٹار بکس سے برطرف کیے گئے کئی ملازمین نے بھی ٹک ٹاک پر کمپنی کا مینیو شیئر کیا ہے۔
ان انکشافات نے دنیا بھر میں کافی کے شوقین افراد کو ان کے پسندیدہ مشروبات کے بارے میں گہری معلومات فراہم کی ہیں۔
اسٹار بکس اپنے سگنیچر ”جاوا چِپ فریپے“ اور دیگر منفرد پیشکشوں کے لیے مشہور ہے، لیکن یہ اپنی مہنگی قیمتوں کے لئے بدنام بھی ہے۔
یہ برانڈ سٹورز میں کولڈ بریوز اور آئسڈ کافیوں کی اپنی رینج فروخت کرتا ہے۔
لیکن لیک ہونے والی ترکیبوں کے ساتھ، صارفین اب گھر پر ہی اسٹار بکس ڈرنکس بنا سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر لیک کیے گئے وائرل تھریڈ میں کولڈ بریوز سے لے کر فریپس تک سب کچھ شامل ہے اور پہلی بار اپ لوڈ ہونے کے بعد سے اس نے بے شمار ردعمل حاصل کیے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، ’ترکیبیں!!! اسٹار بکس سے محبت کرنے والوں.. یہ تھریڈ آپ سب کے لیے تحفہ ہے!! ایسا ہی ہوتا ہے جب آپ اپنے ملازمین کے ساتھ ردی کی ٹوکری کی طرح برتاؤ کریں.. انہیں کم اجرت دیں، انہیں ملازمین کے فوائد نہ دیں اور ان کو یونین بنانے پر سزا دیں‘۔
تاہم، اس جوش و خروش کے درمیان بہت سے لوگوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ سابق ملازم کو اسٹار بکس کے ساتھ اپنے معاہدے کی ممکنہ طور پر خلاف ورزی کرنے پر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔