نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد عوام کو مختلف چیزوں کی قیمتوں میں کمی کی خبریں ملنا شروع ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 40روپے فی لیٹر کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز حضرات نے بھی کرایوں میں دس فیصد کمی کردی ، واضح رہے کہ ہر ماہ کی طرح اس بار بھی حکومت نے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے ، نگران حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل 303 روپے 13 پیسے ہو گئی ہے ۔