نگران حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے عوام کو ایک اور خوشخبری سنانے کی تیاری کر لی۔
تفصیلات کے مطابق رواں ماہ ڈیزل کی قیمت میں دوسری بار کمی کی گئی ہے جس کے بعد ریلوے حکام نے مسافروں کو ریلیف دینے پر غور شروع کر دیا، ریلوےہیڈکوارٹرنے 5سے 10فیصد تک کرایوں میں کمی پر غور شروع کر دیا، چیف مارکیٹنگ مینجرکی کرایوں میں 5فیصد کمی کرنے کی سفارش،ذرائع کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا ختمی فیصلہ چیئرمین ریلوے کی منظوری کے بعد کیا جائیگا،واضح رہے کہ ایک ماہ میں ڈیزل 26روپے فی لٹر تک سستا ہو چکا ہو چا ہے ۔