پلک جھپکتے پیاز کاٹنے کا آسان طریقہ یہ طریقہ آپ کے بہت سارے آنسوؤں کو بہنے سے بچائے گا

باورچی خانہ میں کھانا پکانا ہو توسب سے پہلے پیاز کاٹنے کا مرحلہ آتا ہے جو کسی بھی پکوان کو بنانے کے لیے اہم جز ہے ،کھانا پکانا بہت سے لوگوں کے لیے ایک تفریحی سرگرمی بھی ہوتی ہے لیکن کھانے کی تیاری اکثر اسے مشکل بنا سکتی ہے۔

بہت سے لوگ پیاز کاٹنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ اس کی وجہ آنکھوں سے مستقل جاری پانی اور مرچیں لگنا ہےجسکی وجہ سے باقی ماندہ کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

غذائی ماہر میلانیا لیونیلو نے یہ مشکل آسان بنادی او ناقابل یقین ہیک کو شیئر کرنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کا سہارا لیا۔

ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح صرف 30 سیکنڈ یا اس سے بھی کم وقت میں پیاز کاٹی جائے ۔

پیاز کاٹنے کے اس طریقہ کار سے آپ کم سے کم وقت صرف کر کے کھانا بنا سکتے ہیں۔ یہ طریقہ آپ کے بہت سارے آنسوؤں کو بہنے سے بھی بچائے گا۔

ہم نے دیکھا کہ کس طرح اس نے پیاز کوپہلے چھیل لیا لیکن جڑ کو الگ نہیں کیا پھر، اس نے اسے الٹا پلٹ دیا اور پیاز کو جڑ سے پکڑ لیا، پیاز میں چھری کی مدد سےچیرا لگایا۔

اس کے بعد اسے ایک طرف رکھا اور پیاز کی پرت کو پرت در تہہ کاٹ کر چند منٹوں میں مکمل طور پر جس طرح کی کٹی ہوئی پیاز انھیں چاہئیے اسے اسی طرح کاٹ لیا۔

زندگی بدل دینے والی یہ ہیک انسٹاگرام ریلز پر شیئر کی گئی ہے اور یہ بہت وائرل ہو رہی ہے۔ پیازکاٹنے کا یہ طریقہ نہ صرف وقت کی بچت کرتا ہے بلکہ بہترین نتائج بھی دیتا ہے۔

کچھ صارفین نے اس پر بہت دلچسپ کمنٹس دیئے ہیں۔ ایک صارف نے کہا ’اے میرے خدا! یہ بہت معنی رکھتا ہے! اس سے محبت کرو.‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’یہ بہت اچھا ہے۔ میں بھی نہیں جانتا تھا!‘

شیف میلانیا کی اس ویڈیوکو چند ہی دنوں میں 13.4 ملین سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے اور 805,05,000 لائکس مل چکے ہیں۔