عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔
لاہور،کراچی،ملتان،راولپنڈی،پشاور،کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900روپے کمی سے 2لاکھ 100روپے ہو گئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1629روپے کمی سے1لاکھ 57ہزار 257روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15ڈالر کمی کے بعد 1923ڈالر کا ہوگیا۔