پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 50 ہزار سے 80 پوائنٹس دور تک گیا، تاہم کاروبار کا اختتام 338 پوائنٹس اضافے سے 49 ہزار 731 پر ہوا۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 601 ایک پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 46 کروڑ شیئرز کے سودے 14 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 30 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 316 ارب روپے ہے۔