تاجروں نے بدھ کے روز کاروباربند کرنےکی مخالفت کردی

انجمن تاجران لاہور نے سموگ کے باعث بدھ کے روز کاروبار بند کرنے کے اعلان کی شدید مخالفت کردی ۔

انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  بیوروکریسی اپنی نااہلی کا ملبہ تاجروں پر مت ڈالے۔ کاروبار کسی صورت بند نہیں کریں گے حکومت نے پکڑ دھکڑ کی تو تاجروں نے بھی احتجاج کی بھر پور تیاری کر رکھی ہے۔آلودگی دکانوں کی وجہ سے نہیں تجاوزات اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں سے پھیلتی ہے۔

معیشت بہتر ہونے جا رہی ہے اور بیوروکریسی نگران وزیر اعلی کو گمراہ کرکے ملکی دشمنی کے مترادف فیصلے کروا رہی ہے۔ ہم سے پیار سے بات کریں گے تو ہم بھی بات سنیں گے اگر کسی نے کوئی گرفتاری تو پھر سڑکوں پر بھرپور احتجاج ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بدھ کو کسی صورت دکانیں بند نہیں کریں گے۔


لاہورپریس کلب میں پریس کے دوران تاجر تنظیموں اور رہنماؤں نے مجاہد مقصود بٹ کے فیصلے کی توثیق بھی کی۔