پنجاب میں انجیکشن سے شوگر کے مریضوں کی بینائی جانے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بھجوا دی گئی۔
پنجاب کے نگران وزیر صحت جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ انجیکشن ٹھیک تھا، ری پیکجنگ ٹھیک نہیں تھی، کولڈچین بھی برقرار نہیں رکھی گئی۔
انہوں نے بتایاکہ معاملے پر انجیکشن بنانے والی کمپنی کو غلط کہنا ٹھیک نہیں، انجیکشن کینسر کے مریضوں کیلئے 20 سال سے استعمال ہورہا ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے بتایاکہ آنکھوں کے انفیکشن کے بعد دوا کا جو اسٹاک روکا گیا تھا اسے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب میں انجیکشن سے شوگر کے 65 مریضوں کی بینائی متاثر ہوئی تھی۔