نگران حکومت نے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر پیٹرول کے بعد گھی،کوکنگ آئل کی قیمتوں میں شاندار کمی کردی ۔
ترجمان یوٹیلیٹی سٹور کے مطابق معروف برانڈزکے گھی کی قیمت میں 23روپے فی کلو سے لیکر 38 روپے ، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 13 روپے فی لیٹر سے لیکر 36 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا۔
ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی عام صارفین کی سہولت کیلئے کی گئی ہے ۔