پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی تینوں کمپنیوں ہنڈا اٹلس ،پاک سوزوکی اور ٹویوٹا بنانے والی انڈس موٹر زکاپلانٹ عارضی بند کرنے کا اعلان۔
تینوں کمپنیوں نے پاکستان سٹاک ایکس چینج کو آگاہ کیا ہے کہ خام مال کی کمی اور پارٹس کی کمی پر پلانٹ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ،ہنڈا کار بنانے والے کمپنی نے پلانٹ 24 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک جبکہ ٹویوٹا کار بنانے والی انڈس موٹر زنے پلانٹ ایک ماہ کے لئے عارضی بند کردیا، ٹویوٹا کار بنانے والی کمپنی کا پلانٹ 17 اکتوبر سے 17 نومبر تک بند رہے گا۔
انڈس موٹر زکمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ خام مال کی کمی اور پارٹس کی کمی پر پلانٹ عارضی طور پر بند کیا گیا ہے ،کمپنی انتظامیہ نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر پلانٹ کی عارضی بندش کی ہے ،سوزوکی کار بنانے والی کمپنی نے پلانٹ 25 اکتوبر سے 2 اکتوبر تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے ،کمپنی کا کہنا ہے کہ خام مال کی کمی پر انتظامیہ نے عارض بندش کا فیصلہ کیا ہے ،اس دوران موٹر سائیکل کا پلانٹ اپنی پیداوار جاری رکھے گا۔