ملک میں اسمارٹ موبائل فونز، گاڑیوں اور چائے کی درآمد میں اضافہ

ملک میں اسمارٹ موبائل فونز، گاڑیوں اور چائے کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر اسمارٹ موبائل فونزکی درآمد میں 90 فیصد تک اضافہ ہوا ہے،موجودہ مالی سال 3  ماہ میں 30 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فون امپورٹ ہوئے،گزشتہ سال اسی مدت میں 16 کروڑ ڈالر مالیت کے فون درآمد ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق 3 ماہ میں 23 کروڑ 24 لاکھ ڈالر مالیت کی گاڑیاں درآمد ہوئیں، جولائی تا ستمبرکاروں کی امپورٹ میں 123 فیصد تک اضافہ ہوا۔


رپورٹ کے مطابق چائے کی امپورٹ 22 فیصد اضافے سے 16 کروڑ 54 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیے گئے، گزشتہ سال پہلی سہہ ماہی میں 13 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی چائے امپورڈ کی گئی۔