مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا 10گرام سونا 18 سو86 روپے تک مہنگا ہوگیا

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام قیمت ایک ہزار 8 سو 86 روپے اور تولہ 22 سو روپے بڑھ گئی ہے۔

مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 7 سو 55 روپے ہوگئی ہے۔

سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 5 سو روپے ہوگیا۔ عالمی قیمت 27 ڈالر اضافے سے 19 سو 99 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔