یوٹیلٹی سٹورز کی ایف بی آر کیخلاف ٹیکس محتسب کو شکایت

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے خلاف وفاقی ٹیکس محتسب کو شکایت درج کرا دی۔

یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ادارے کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے پہلے سے ادا کردہ ٹیکس پر دوبارہ ڈیمانڈ نوٹس بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے 10 اکاؤنٹس منجمد کیے تھے۔

ایف بی آر کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن سیلز ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے کا نادہندہ ہے۔