بینکنگ ڈپازٹس نے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح قائم کردی ،بینکنگ ڈپازٹس اضافے سے ستمبر 23 میں ملکی تاریخ میں پہلی بار 26 ہزار 273 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ستمبر 22 کے مقابلے ستمبر 23 میں بینکنگ ڈپازٹس میں 15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،اگست کے مقابلے ستمبر میں بینکنگ ڈپازٹس میں 110 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔