امریکی مالیاتی ادارے موڈیز نے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ کم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق موڈیز نے فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد علاقے میں جنگی حالات کی وجہ سے اسرائیل کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے لیے صورت حال کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں یہ دوسری ریٹنگ کمپنی ہے جس نے اسرائیلی غیر ملکی اور مقامی کرنسی جاری کرنے والے کی ‘ڈیفالٹ ریٹنگ’ کو نئے سرے سے اپنے جائزے میں شامل کیا ہے۔ اس سے پہلے منگل کے روز فچ ریٹنگ نے بھی حماس کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے تناظر میں اسرائیل کی کرنسی ریٹنگ کا نئے سرے سے جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔
موڈیز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے ساتھ اسرائیل کے غیر متوقع تصادم کی وجہ سے اسرائیل کی ماضی کی کریڈٹ ریٹنگ اے ون کو کم کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔