پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے خوش آئند اثرات آنا شروع ہوگئے
رواں ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر تک کمی کے بعد چکن فی کلو 20 روپے 6 پیسے پیاز 9 روپے 48 پیسے دال مسور 11 روپے 3 پیسے سستے ہوئے ساتھ ہی چائے کی پتی مصالحہ جات چاولوں کی قیمت بھی کم ہوئی۔
مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی، رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیا ضروریہ کی قیمتیں کم ہو گئیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نے مہنگائی کا زور توڑ دیا،مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ 70 فیصد کی کمی ہو گئی،ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 35 اعشاریہ 45 فیصد کی سطح پر آگئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے ملک بھر میں 24 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ14 اشیا مہنگی،13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گذشتہ ہفتے انڈے، مٹن،بیف سمیت 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔