نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نواز کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف چوتھی بار پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

مسلم لیگ نواز کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب مینار پاکستان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی چار سال بعد وطن واپسی سے پاکستان آج ایک نئی تاریخ لکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پاکستانی عوام کے لیے ایک امید ہے۔ ان کی تاریخی تقریر کے لیے سب کی نظریں مینار پاکستان کی طرف ہیں ۔