کراچی: گلستان جوہر میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

گلستان جوہربلاک ٹو میں ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے، جس میں موٹر سائیکل سوارملزمان کو کار سوار سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی کےعلاقے گلستان جوہر بلاک ٹو میں گزشتہ روز کار سوار کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا تھا، ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ہے۔

فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کار سوار سے لوٹ مارکررہے ہیں، اور شہری سے موبائل، نقدی اور قیمتی اشیا چھین کرفرار ہو گئے۔ واردات گزشتہ صبح 8 بج کر23 منٹ پر ہوئی۔