نواز لیگ جلسہ گاہ کارکنان سے بھر گئی

پاکستان مسلم لیگ کا لاہور میں جلسہ شام میں ہو گا تاہم دوپہر سے ہی جلسہ گاہ کارکنان سے بھر گئی۔

ملک کے مختلف علاقوں سے نواز لیگ کے کارکن اب بھی لاہور پہنچ رہے ہیں۔

جلسہ گاہ میں سیکیورٹی اور پارکنگ کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

جلسے سے نواز شریف سمیت نواز لیگ کے دیگر رہنما خطاب کریں گے۔