سابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیر اعظم، مسلم لیگ نواز کے بانی میاں محمد نواز شریف کی واطن واپسی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے قائد نواز شریف آج ان شاء اللّٰہ آپ سب کے درمیان ہوں گے۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ وہ (نواز شریف) اس قوم کو متحد کرنے کے لیے واپس آئے ہیں، مزید تقسیم کرنے کے لیے نہیں، وہ اپنے لوگوں میں نفرت نہیں بلکہ محبت پھیلانے واپس لائے ہیں، وہ آپ کو ایک نتیجہ خیز شہری بننے میں مدد کرنے کے لیے واپس آئے ہیں، کسی جماعت یا گروہ کے لیے گولہ بارود بنانے کے لیے نہیں، وہ پاکستان کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے واپس آئے ہیں۔‘