پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس 20 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1 ہزار 238 پوائنٹس بڑھا۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر 50 ہزار 731 پوانٹس پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے 100 انڈیکس 1 ہزار 635 پوائنٹس کے درمیان رہا جبکہ ہفتہ وار بلند ترین سطح 50 ہزار 952 رہی۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 49 ہزار 317 رہی۔
کاروباری ہفتے کے دوران 2 ارب 2 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 62 ارب 55 کروڑ روپے رہی۔
پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 93 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 379 ارب روپے ہے۔