ایونٹ میں ریاست کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ (نواز) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایونٹ میں ریاست کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔

 رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جلسہ ہماری توقعات کے مطابق کامیاب رہا، پورے ملک سے لوگ بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگی جلسے میں ملک کے ہر حصے اور علاقے کی نمائندگی تھی، ہر شہر اور ہر قصبےسے لوگ شرکت کےلیے پہنچے، جلسہ گاہ میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ دو، دو میل پیدل چل کر جلسہ گاہ پہنچے، ایونٹ میں ریاست کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، موٹرسائیکل کسی نے مانگی ہے نہ کسی نے لی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جس تعداد میں لوگ آئے، ہم سب کو کھانا بھی نہیں دے سکتے، ملک کو بحران سے نکالنے کےلیے سب کو مل کر کام کرنا پڑے گا۔