کراچی میں دیور نے غیرت کے نام پر بھابھی پر فائرنگ کردی، بیوی کو بچانے کی کوشش میں شوہر بھی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ اتحادٹاؤن میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر بھابھی پر فائرنگ کردی، بیوی کو بچانے کی کوشش میں شوہر بھی فائرنگ کی زد میں آکر مارا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حسین اپنی بھابی شکیلہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنا چاہتا تھا، ملزم کا بھائی ابراہیم بیوی کو بچانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق سوات سے ہے، ملزم حسین نے پولیس کے پہنچنے پرگرفتاری دیدی اور آلہ قتل تیس بور کا پستول پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیں۔