کراچی سمن آباد میں خاتون سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

سمن آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزم کی راہ گیر خاتون سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، جس میں ملزم کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی میں اب خواتین بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئی ہیں، سمن آباد میں موٹر سائیکل ملزم کی راہ گیر خاتون سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی کے علاقے انچولی میں موٹرسائیکل سوار ملزم گلیوں میں خاتون کا پیچھا کرتا رہا، اور پھر اس نے گلی سے گزرنے والی خاتون کو روکا، خاتون سے پرس چھینا اور فرارہوگیا۔

فوٹیج میں ملزم کاچہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔