ترک صدر رجب طیب اردوان کے مضبوط ترین اتحادی دیولت باہچیلی نے غزہ میں جاری بربریت کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ کر دیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک پیغام میں دویلت باہچیلی کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین پر اسرائیل کے حملے 24 گھنٹوں کے اندر بند نہ ہوں تو ترکیہ فوری مداخلت کرے۔
نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما ڈیولٹ باہچیلی کا کہنا تھا کہ غزہ کی حفاظت ہمارے آباو اجداد کی میراث ہے۔
باہچیلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری تاریخی، انسانی اور مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان کے بعد دیولت باہچیلی اور ترک صدر اردوان کے درمیان ان کیمرہ ملاقات بھی ہوئی ہے اور غزہ سے متعلق ترکیہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔