سعودی عرب کا فرانس سے رافال لڑاکا طیارے خریدنے پر غور

سعودی عرب فرانس سے رافال لڑاکا طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے طیارہ ساز کمپنی کو 54 طیارے خریدنے کی پیشکش کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق  سعودی عرب نے مذکورہ کمپنی کو 10 نومبر تک پیشکش کا جواب طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس کے رافال لڑاکا طیارے اپنی نوعیت کے لحاظ انتہائی جدید اور ترقی یافتہ ہیں۔