لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کنونشن پر دھاوا بول دیا اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری کنونشن کے مقام پر تعینات کردی گئی ہے اور قیدیوں والی وینز بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے کنونشن کیلئے جمع ہونے والے پی ٹی آئی کے 40 سے 50 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے کنونشن منعقد کرنے والے رہنما کے فیروزپور روڈ پر نجی پاؤسنگ سوسائٹی میں واقع دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ این اے 123 کاہنہ میں 22 اکتوبر کو جلسے کی اجازت دی ہے۔