مسلم لیگ نواز نے مینار پاکستان جلسے کی آفیشل ویڈیو جاری کردی ہے، جس میں نوازشریف کے ہاتھ پر کبوتر کے بیٹھنے کے مناظر بھی شامل کئے گئے ہیں۔
گزشتہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے لاہور کے گریٹر پارک میں نوازشریف کے استقبالی جلسے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی، مسلم لیگ نواز نے مینار پاکستان جلسے کی آفیشل ویڈیو جاری کردی ہے۔
ویڈیومیں مینار پاکستان کے پنڈال اور اطراف کے مناظر شامل کیے گئے ہیں، اور ساحر علی بگا کے گائے گئے پارٹی ترانے کو بیک گراؤنڈ میں چلایا گیا ہے۔
نواز لیگ کی آفیشل ویڈیو میں نوازشریف کے ہاتھ پر کبوتر کے بیٹھنے کے مناظر بھی شامل ہیں اور نواز شریف کی آمد پر کی گئی آتش بازی کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔
ویڈیوز میں آزادی چوک فلائی اوور اور پنڈال کی ڈرون فوٹیج کے مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔