استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا استقبال کرنے پر وضاحت پیش کردی۔
عون چوہدری کی جانب سے گزشتہ روز نواز شریف کا لاہور ائیرپورٹ پر استقبال کرنے پر آئی پی پی قیادت نے نوٹس لیا تھا اور عون چوہدری سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔
عون چوہدری نے قائد ن لیگ کا استقبال کرنے پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے ذاتی حیثیت میں گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف سے ذاتی تعلقات ہیں، سیاست بعد میں ہے پہلے انسانی اور ذاتی تعلقات ہیں۔
عون چوہدری نے کہا کہ نواز شریف سے ذاتی تعلقات بہت پرانے ہیں، پارٹی قیادت کو وضاحت کردی ہے۔