صدر ایردگان کا حماس رہنما اسماعیل ہانیہ سے رابطہ

صدر رجب طیب ایردوان نے حماس کے سیاسی بیورو چیف اسماعیل ہانیہ سے گزشتہ روز ٹیلیفون پر رابطہ کیا ۔

 صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں غزہ کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

صدر نے بات چیت میں بتایا کہ ترکیہ نے غزہ کےلیے انسانی  امداد کی فوری ترسیل اور زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے سمیت فی الفور جنگ بندی کی کوششیں کی ہیں، ہم اسرائیل ۔فلسطین کے پائیدار حل،سن 1967 کی متعین کردہ حدود اور صدر مقام القدس کی حامل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام  کے لیے عالمی سطح پرکوششیں جاری رکھیں گے۔