پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شعیب شاہین نے مینار پاکستان گریٹر پارک میں مسلم لیگ (ن)کے پاور شوپر تنقید کے نشتر برسا دیے۔
تفصیلات کے مطابق سیںئر وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شعیب شاہین نے کہا ہےکہ کل آپ نےقائد کرپشن کا جلسہ دیکھا، چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے میں ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ماضی میں ووٹ لیکر آنے والی سیاسی جماعت کو ہٹایا گیا، نواز، شہباز نے ملک کو کہیں کا نہیں چھوڑا، کل سب نے دیکھا کے بائیو میٹرک عملہ کیسے پہنچا۔
ان کا جینا مرنا، بچے، خوشی غمی سب باہر ہیں، اشرافیہ ایسے لوگوں کو اس ملک کر مسلط کرنا چاہتی ہے، یہ لوگ صرف حکومت کرنے آتے ہیں۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ جنت کے ٹکٹوں، ہنڈا موٹر سائیکلز، 5،5ہزار دینے کے باوجود مینار پاکستان نا بھر سکے، سربراہ پاکستان تحریک انصاف ایک گھنٹے میں ن لیگ سے بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا ہے کہ کیابہتری کیلئے فرشتوں کو اوپر سے اتارو گے؟ کل کہا گیا کہ انتقام نہیں لیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی پر 200 مقدمات بنا دیئے گئے۔
عوام نے چوروں کو کل مسترد کر دیا، ہماری خواتین کارکنان 6 ماہ سے گرفتار ہیں، کیا عدالتوں کو یہ ناانصافی نظر نہیں آ رہی؟۔