غزہ کے ہسپتال پر بمباری اسرائیل نےکی، روسی میڈیاکا دعویٰ

روسی میڈیا نے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتال پر بمباری اسرائیل نےکی  اسرائیل پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ ہسپتال پر حماس کا راکٹ گرا۔

روسی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا غزہ کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے لا سکتا ہے بائیڈن سےکوئی سیٹلائٹ تصاویر کی بات کیوں نہیں کرتا؟

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اسرائیل کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تصاویر کے فرانزک سے ظاہر ہوتا ہے یہ اسرائیل کا فضائی حملہ نہیں تھا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ کےہسپتال پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی وحشیانہ بمباری کو ’بڑی تباہی‘ قرار دیا۔

پیوٹن نے کہا کہ ہسپتال پر ہونے والی بمباری بہت تکلیف دہ منظر ہے، سینکڑوں ہلاکتیں اور درجنوں زخمی ایک بڑی تباہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ یہ جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کا اشارہ ہوگا، اس کے برعکس ہمیں مذاکرات اور رابطوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔