سعودی عرب نے مغربی ممالک کی منافقت اور دوغلے پن پر سوالات اٹھادیئے۔
وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب کے دوغلے رویئے کو مسترد کرتے ہیں، اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کرنے کے لیے سخت موقف اختیار کرے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اس دوغلےپن اور رویے کو مسترد کرتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کی صرف بات چیت کافی نہیں بلکہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ محاصرہ ختم کرے اور ان فوجی کارروائیوں کو روکے جن کے نتیجے میں بےگناہ جانیں ضائع ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن کے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام پر ناپسندیدہ نتائج کا خطرہ ہے ہم فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی اسرائیلی کوششوں کو بھی یکسر مسترد کرتے ہیں۔