بہاولپور: زہریلا کھانا کھانے سے 8 افراد کی حالت غیر

بہاولپور:زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اڈہ مکدی چولستان کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 8 افراد کی زہریلے چاول کھانے سے حالت غیر ہوگئی، تمام متاثرین کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال یزمان منتقل کردیا گیا۔

متاثرین کے مطابق گھر میں چاول پکائے گئے تھے جس میں کوئی زہریلی چیز گرگئی تھی۔