کراچی: اورنگی ٹاون کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ایم کیو ایم پاکستان عہدیدار کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود اورنگی ٹاون میں خیرآبادامن چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے وقوعہ کا معائنہ کیا، مقتول کی شناخت 45سالہ نیاز حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے تھا اور واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔
پولیس کے مطابق وقوعہ سے نائن ایم ایم پسٹل کے 4 خول ملے ہیں، سابقہ رکن اسمبلی صداقت حسین بھی اسپتال پہنچ گئے جہاں انھوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مقتول نیازحسین اورنگی ٹان کیسابق سیکٹرممبرتھے، آج منگھوپیرٹائون یوسی ون کی میٹنگ کی تیاری کی جارہی ہے، میٹنگ کے آغازسے قبل نیازحسین کسی ضروری کام سے گئے تھے کچھ دیربعداطلاع موصول ہوئی کہ انھیں قتل کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں نئے تنظیمیں عہدیداران کا اعلان بھی کرنا تھا۔ مقتول کے بھائی عمران نے بتایا کہ مقتول نیازحسین اورنگی ٹائون شاہ ولی اللہ نگرکارہائشی تھا،اور7 بھائیوں میں سب سے بڑے تھے، اور 3 بچوں کا باپ تھا۔