غزہ میں اسرائیلی جارحیت، اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے 29 اہلکار جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں جہاں اقوام متحدہ کے 29 رضاکاروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کی جانب سے غزہ کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں عالمی ادارے نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے حملے کے بعد 7 اکتوبر سے جاری مسلسل بمباری کی وجہ سے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے پناہ گزین کے 29 اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ 

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں جاں بحق ہمارے اہلکاروں میں نصف اساتذہ تھے۔