کراچی: شہریوں کو لوٹنے آنیوالے ڈکیتوں سے فائرنگ کا تبادلہ، ایک راہ گیر جاں بحق ڈکیت نجی بینک کے باہر شہریوں کو لوٹنے کی نیت سے کھڑے تھے محمد رضا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نجی بینک کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت نجی بینک کے باہر شہریوں کو لوٹنے کی نیت سے کھڑے تھے، گشت پرتعینات اہلکاروں نے ڈکیتوں پرہاتھ ڈالا تو ڈکیتوں نے فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکاروں کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں مسلح ڈکیت فائرنگ کرتے ہوئےفرار ہوگئے.