واپڈا ملازمین کو مفت بجلی کیخلاف درخواست پر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینے کے خلاف درخواست پر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے شہری کی جانب سے واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار نے اپنے موقف میں کہا کہ آرٹیکل 25 کے تحت تمام پاکستانی برابری کے حقوق رکھتے ہیں، واپڈا ملازمین کو بجلی کے مفت یونٹس دینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے واپڈا کے فیڈرل سیکریٹری کو درخواست گزار کا موقف سن کر 1 ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔