سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کی بڑی کمی ہوگئی، اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے ہے۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے نرخ 1201 روپے کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 18 ہزار 400 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3350 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2872.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی منڈی میں بھی سونا 14 ڈالر سستا ہو گیا، جس کے بعد اس کی فی اونس قیمت 2 ہزار 661 ڈالر پر آگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی تھی۔