عالمی مالیاتی جریدے نے پاکستان کی معیشت کو "کرشمہ" قرار دیا

عالمی مالیاتی جریدے بیرن نے پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کو "معاشی کرشمہ" قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ دو سالوں میں ملک نے غیر متوقع معاشی بحالی کا مظاہرہ کیا، جس میں مہنگائی کی شرح نمایاں طور پر کم ہوئی اور یوروبانڈز کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوا۔

عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان کے معاشی استحکام نے سرمایہ کاروں کو نئی امید دی ہے۔