اسلام آباد:وفاقی حکومت نے ورلڈ کارگو ائیر لائن کو پاکستان سے لا محدود پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
ملائشین حکومت کی درخواست پر وفاقی حکومت نے اجازت دی،سول ایوی ایشن کی رضا مندی کے بعد وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لی گئی۔
ورلڈ کارگو ائیر لائن پاکستان سامان لانے اور لے جانے کا آپریشن شروع کرے گی،ملائشیا کے ساتھ 1973 میں ائیر لائن سروس کا معائدہ ہوا تھا،پاکستان اور ملائشیا نے 2007 میں ملٹی ائیر لائن سروس کا ایم او یو سائن کیا تھا۔
ورلڈ کارگو ائیر لائن 737این پی اینڈ ایف کے 4 بوئنگ طیارے استعمال کرے گی،وزارت ایوی ایشن نے ملائشین ائیر لائن کو آپریشن کی اجازت سے آگاہ کر دیا۔#/s#