پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے مالی بحران کے معاملے پر وزارت خزانہ، کمرشل بینکس اور پی آئی اے حکام میں مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ضمانت پر پی آئی اے کو بینکوں سے 7.5 ارب روپے ملنے کی امید ہے، 3 بینکوں سے حکومتی قرضے پر آئندہ دو سے تین روز میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
قرضہ ملنے کی صورت میں ملازمین کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی جبکہ قرض ملنے کے بعد ایندھن کی ادائیگیوں کے توازن میں بھی بہتری آئے گی۔
آج بھی 49 پروازیں منسوخ، 10 روز میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 479 ہو گئی
ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیشنل فلائٹس اور زیادہ ریونیو سیکٹر پر پروازوں کی تعداد بڑھائی جائے گی،قرض کے حصول سے مالی مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی۔
ایندھن کی کمی سے اندرون اور بیرون ملک کی آج 49 پروازیں منسوخ ہوئیں، 10 روز میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 479 ہو چکی ہیں۔