سرخ رنگ اور ایک منفرد چمک لیے یہ انارانسانی جسم کیلئے بہت سے ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہے۔
سپر فوڈ کہلایا جانے والا یہ پھل نہ صرف لذت بلکہ صحت مند اجزاء کی وافر مقدار رکھتا ہے۔ اکثریت انار کے بیج کھانے سے گریز کرتے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق انار کے بیج اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں، یہ اینٹی آکسیڈنٹس دائمی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتے ہیں۔
طبی ماہرین انار کو اپنی غذا میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں، انار کو اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی جسم کو یہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور
اینٹی آکسیڈنٹس کی وافر مقدار سے بھرپور انار پولی فینولز(polyphenols) سے ہونے والے آکسیڈیٹو نقصان سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹس دائمی بیماریوں جیسے ذیابیطس، دل کی صحت کے مسائل اور کینسر کے خلاف لڑنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔
نطامِ ہاضمہ میں بہتری
انار نظامِ ہاضمہ کو صحت مند بنانے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہیں، یہ فائبر اور اینٹی سوزش اثرات کی وجہ سے ہاضمے کے نظام کو فروغ دیتے ہیں۔
فائبر آنتوں کی حرکات کو منظم کرنے، قبض کو روکنے اور صحت مند آنتوں کے مائکروبائیوم کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
دل کی صحت
انار کا استعمال کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرتے ہوئے دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹس خصوصاً پنیکلاگن(punicalagin) اور اینتھوکائنین(anthocyanins) دل کے نظام میں آکسیڈیٹو تناؤ(اسٹریس) اور سوزش کو کم کرتے ہیں۔
چمکلدار جلد
جلد کے لیے انار بے شمار فوائد سمئے ہوئے ہے۔ یہ جھریوں کو کم کرنے، دھوپ سے ہونے والے نقصان کو روکنے، مہاسوں کو کم کرنے اور کولیجن کی پیداوار کو بڑھاتے ہوئے جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔
کینسر کے خطرات میں کمی
انار چند مرکبات جیسے ایلیجک ایسڈ(ellagic acid) اور انتھوکائنین(anthocyanins) سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ مرکبات اینٹی کینسر خصوصیات رکھتے ہیں۔
کینسر کے خلیوں کی نشوونما کو روکتے ہوئے یہ اپوپٹوسس(apoptosis) کو فروغ دیتے ہیں۔ اپوپٹوسس ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعہ جسم قدرتی طور پر تباہ شدہ یا نقصان دہ خلیات کو ختم کرتا ہے۔
قوتِ مدافعت میں اضافہ
انار وٹامن سی، وٹامن کے، پوٹاشیم اور فولیٹ سمیت وٹامنز اور معدنیات کا بہترین ذریعہ ہیں۔ وٹامن سی ایک مضبوط مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے، جبکہ وٹامن کے ہڈیوں کی صحت کے لیے ضروری ہے۔
جہاں پوٹاشیم بلڈ پریشر کو منظم کرنے میں مدد کرتا ہے تو انار میں موجود فولیٹ ڈی این اے کی ترکیب اور خلیوں کی مرمت کے لیے اہم تسور کیا جاتا ہے۔